Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جلسہ یوم اقصیٰ فلسطین میں سوڈان کے سفیر کی شرکت

جلسہ یوم اقصیٰ فلسطین میں سوڈان کے سفیر کی شرکت

حیدرآباد۔16جون۔(پریس نوٹ) انڈوعرب لیگ حیدرآباد کے زیر اہتمام جمعہ 20؍جون کی شام نمائش کلب حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جلسہ یوم اقصیٰ و فلسطین میں جمہوریہ سوڈان کے ہندوستان میں متعین سفیر ڈاکٹر حسن ای الطالب اور ٹریڈ اتاشی اسحاق یوسف اسحاق نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے۔ وہ 20؍جون کی صبح حیدرآباد پہنچیںگے۔ اس جلسہ عام سے مفتی اع

حیدرآباد۔16جون۔(پریس نوٹ) انڈوعرب لیگ حیدرآباد کے زیر اہتمام جمعہ 20؍جون کی شام نمائش کلب حیدرآباد میں منعقد ہونے والے جلسہ یوم اقصیٰ و فلسطین میں جمہوریہ سوڈان کے ہندوستان میں متعین سفیر ڈاکٹر حسن ای الطالب اور ٹریڈ اتاشی اسحاق یوسف اسحاق نے اپنی شرکت کی توثیق کردی ہے۔ وہ 20؍جون کی صبح حیدرآباد پہنچیںگے۔ اس جلسہ عام سے مفتی اعظم فلسطین و امام مسجد اقصیٰ فضیلۃ الشیخ محمد اے ایم حسین خطاب کریںگے۔ اس کے علاوہ رکن پارلیمان فلسطین الشیخ عبداللہ عبداللہ، سفیر فلسطین متعینہ ہند الشیخ حسن صادق عدلی شعبان بھی اس جلسہ سے خطاب کریںگے۔ مفتی اعظم فلسطین‘ کئی عرب ممالک کے سفیر اور ہندوستان کے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین انڈو عرب لیگ کے اس جلسہ میں شرکت کی توثیق کرچکے ہیں۔ جناب سید وقارالدین صدر نشین انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے بموجب فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی بربریت اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے خلاف اس احتجاجی جلسہ کے انعقاد کا مقصد عالمی برادری کو مسلمانوں کے احساسات و جذبات سے واقف کروانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT