Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / جلپائی گوڑی میں سیلابی بارش تیستا کیلئے سخت چوکسی

جلپائی گوڑی میں سیلابی بارش تیستا کیلئے سخت چوکسی

جلپائی گوڑی (مغربی بنگال ) ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اضلاع جلپائی گوڑی اور کوچ بہار کے بڑے حصہ سیلاب زدہ صورتحال سے دوچار ہیں جہاں گزشتہ دو یوم میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے جبکہ تیستا کے مقام پر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ ضلعی حکام نے کہاکہ محکمہ آبپاشی نے دوموہونی کے مقام پر جو غیرمحفوظ پشتہ کا علاقہ ہے ، متعلقہ عہدیداروں کو سخت چوکسی برتنے کی تاکید کی گئی ہے ۔ نیز تیستا بھرپور بہاؤ کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو متعلقہ علاقوں کیلئے مزید ابتر صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ۔ جلپائی گوڑی کے کئی علاقوں اور کوچ بہار کے بھی بڑے حصوں میں ہزاروں افراد پانی میں گھر چکے ہیں اور سیلابی پانی زائد از 1000 مکانوں میں داخل ہوچکا ہے ۔ آبپاشی حکام نے ابتداء میں قدرے کم شدت کا الرٹ جاری کیا تھا ۔

ہند ۔ بنگلہ دیش معتمد داخلہ بات چیت
نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معتمد داخلہ کی سطح پر سہ روزہ بات چیت ڈھاکہ میں 2 ستمبر سے منعقد کی جائے گی۔ مرکزی ہوم سکریٹری انیل گو سوامی اپنے بنگلہ ہم منصب مزمل حق خان کے ساتھ مختلف مسائل پر غوروخوض کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT