Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / جلیان والا باغ کے شہیدوں کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

جلیان والا باغ کے شہیدوں کو وزیر اعظم کا خراج عقیدت

امرتسر 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مجاہدین آزادی اور جلیان والا باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پنجاب کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر سنہری گردوارہ کا دورہ بھی کیا ۔ یہاں آمد کے فوری بعد مودی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فیروز پور ضلع میں حسینی والا پہونچے اور یہاں انہوں نے مجاہدین آزادی بھگت سنگھ ‘

امرتسر 23 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مجاہدین آزادی اور جلیان والا باغ قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پنجاب کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر سنہری گردوارہ کا دورہ بھی کیا ۔ یہاں آمد کے فوری بعد مودی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فیروز پور ضلع میں حسینی والا پہونچے اور یہاں انہوں نے مجاہدین آزادی بھگت سنگھ ‘ راج گرو اور سکھ دیو کو قومی یادگار شہیدان پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے جلیان والا باغ یادگار کا بھی دورہ کیااور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ یہاں برطانوی افواج نے اپریل 1919 میں بے تحاشہ فائرنگ کرتے ہوئے سینکڑوں غیر مسلح ہندوستانیوں کو شہید کردیا تھا ۔ نریندر مودی شہیدوں کے کنویں کے پاس ٹہر گئے جو بہیمانہ ہلاکتوں کی نشانی ہے ۔ کئی مجاہدین آزادی کے پاس برطانوی سامراج کی فائرنگ سے خود کو بچانے کا کوئی اور راستہ نہیں رہ گیا تھا اور انہوں نے اس کنویں میں چھلانگ لگادی تھی ۔ وزیر اعظم نے سنہری گردوارہ میں 40 منٹ گذارتے ہوئے اپنے ایک روزہ دورہ پنجاب کا اختتام کیا ۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف برداری کے بعد سنہری گردوارہ کا یہ ان کا پہلادورہ تھا ۔ نریندر مودی نے ہرمیندر صاحب میں پری کرما میں حصہ لیا جہاں انہیں سروپا پیش کیا گیا ۔ مرکزی وزیر ہرسمراٹ کور ‘ چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل اور گورنر کپتان سنگھ سولنکی بھی اس وقت موجود تھے ۔ مودی وہاں موجود عوام سے بھی گھل مل گئے اور انہوں نے گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کی ۔

TOPPOPULARRECENT