Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / جلیل خاں صدر نشین اے پی وقف بورڈ مقرر ‘ محمد نعمان صدر اردو اکیڈیمی

جلیل خاں صدر نشین اے پی وقف بورڈ مقرر ‘ محمد نعمان صدر اردو اکیڈیمی

حیدرآباد۔/9جولائی، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے وائی ایس آر کانگریس سے تلگودیشم سے وابستگی اختیار کرنے والے مسلم قائدین کو اقلیتی اداروں کے صدورنشین کے عہدوں پر تقرر کرنے احکامات جاری کئے ۔ رکن اسمبلی مسٹر جلیل خان کو صدرنشین آندھرا پردیش وقف بورڈ مقرر کیا ہے۔ جبکہ گذشتہ ہفتہ تلگودیشم میں شامل مسٹر محمد نعمان کو صدر آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی مقرر کیا۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ حکومت نے آج جملہ 8 مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین کے تقررات عمل میں لائے جن میں مسٹر جے آر پشپا راج، صدر نشین اسٹیٹ فوڈ کمیشن، مسٹر امبیکا کرشنا صدرنشین آندھرا پردیش فلم ٹیلی ویژن اینڈ تھیٹر ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کرنول اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی صدر نشین کے عہدہ پر مسٹر ایس وینکٹیشورلو، تروملا تروپتی اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی صدرنشین عہدہ پر جی نرسمہا یادو، لیدر انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن صدر نشین عہدہ پر ایرکسن بابو، میٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن صدر نشین عہدے پر پرکاش نائیڈو کا تقرر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT