Wednesday , December 19 2018

جلی کٹو پر مینکا گاندھی کے تبصرہ پر صدر پی ایم کے کی تنقید

چینائی۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے جلی کٹو پر تبصرہ پر اعتراض کرتے ہوئے صدر پی ایم کے رام داس نے جن کی پارٹی ریاست میں این ڈی اے کی حلیف ہے، کہا کہ یہ کھیلوںکی تاریخ اور ٹامل تمدن کا ایک حصہ ہے۔ مینکا گاندھی کو چاہئے کہ ایسے بیانات جاری کرنے سے پہلے تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ کریں۔ دریں اثناء سیلم سے موصولہ اطل

چینائی۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مرکزی وزیر مینکا گاندھی کے جلی کٹو پر تبصرہ پر اعتراض کرتے ہوئے صدر پی ایم کے رام داس نے جن کی پارٹی ریاست میں این ڈی اے کی حلیف ہے، کہا کہ یہ کھیلوںکی تاریخ اور ٹامل تمدن کا ایک حصہ ہے۔ مینکا گاندھی کو چاہئے کہ ایسے بیانات جاری کرنے سے پہلے تاریخ اور ثقافت کا مطالعہ کریں۔ دریں اثناء سیلم سے موصولہ اطلاع کے بموجب ٹامل ناڈو میں جلی کٹو کے انعقاد پر 46 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کیونکہ ایسا کرنا سپریم کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال جلی کٹو پر امتناع عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ زندہ مخلوق بشمول مویشیوں کا بھی پُرامن زندگی بسر کرنے کا حق اور وقار ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT