Monday , July 23 2018
Home / ہندوستان / جلی کٹو کے دوران چار افراد ہلاک

جلی کٹو کے دوران چار افراد ہلاک

مدورائی 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں پونگل تہوار کے ایک حصہ کے طور پر بیلوں کی روایتی لڑائی جلی کٹو اور منجا ویرتو کے دوران کم سے کم تین افراد ہلاک ہوگئے۔ جلی کٹو سے کچھ مختلف بیلوں کی لڑائی منجاویر تو دیکھنے میں مصروف دو تماش بین ہلاک ہوگئے۔ ضلع تریچورا پلی کے آواران گاڈو میں ایک شخص سولائی پانڈین جلی کٹو کے دوران ایک بدمست بیل کے روند دیئے جانے کے سبب ہلاک ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی پونگلی میں مویشیوں کی لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT