Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جل پلی میں کل پچاس کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

جل پلی میں کل پچاس کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

مسائل پر جائزہ اجلاس ، محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔21ڈسمبر(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی 23ڈسمبر کو صبح دس بجے جل پلی میں پچاس کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔جل پلی میونسپلٹی کمشنر صابر علی اور ٹی آر ایس اقلیتی لیڈر شیخ صالح کی قیادت میںجل پلی کے مسائل کے متعلق نمائندگی کرنے والے ٹی آر ایس کے مقامی قائدین اقبال خلیفہ‘ علی ترکی‘سعود عوالگی‘ مظہر علی ‘ نعیم خان‘ برکت علی ‘ محمد حنیف کے ہمراہ مذکورہ ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلی جائزہ اجلاس کے بعد محمد محمودعلی نے کہاکہ سابق میںجل پلی میںپینے کے پانی کی سہولت ‘ ڈرنیج لائن کا فقدان اور بلدی سہولتوں کی کمی تھی مگر متعلقہ رکن اسمبلی تیگالہ کرشنا ریڈی اور رکن پارلیمنٹ کنڈہ ویشویشور ریڈی کی کاوشوں سے یہا ںپر جنگی خطوط پر ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں۔ علاقے میں قبرستان کی دیوار مہند م ہوگئی تھی جس کی وجہہ سے علاقے کے قبرستانوں میںآوارہ کتے او ردوسرے جنگلی جانور کا بسیرا ہوگیاتھا مگر اب ان قبرستانوں کی صفائی کے بعد چاردیواری کی تعمیر کرادی گئی ہے۔ ڈرینج لائن کی تنصیب ‘ سڑکوں کی تعمیر اور پینے کے پانی کی نئی لائن بھی نصب کی جارہی ہے ۔ فی کس بیس لاکھ کی لاگت سے علاقے میںپانچ پانی کی ٹانکیاں بھی تعمیر کی جارہی ہیں ۔ اسکے لئے محکمہ مال کی جانب سے اراضی کی بھی اجرائی عمل میںلائی جاچکی ہے۔جل پلی او راس کے اطراف واکنا ف کے علاقوں میںاب کبھی بھی پانی کی قلت نہیںہوگی ۔مقامی لوگوں کو درپیش مشکلات کے متعلق شکایت وصول ہونے کے بعد ایک سروے کرایا گیا اور مقامی عوام کو درکار سہولتوں کی تفصیلات حاصل کی گئی۔ تقاریب کے بعد عوام سے ملاقات کر کے تکلیف سے بھی واقفیت حاصل کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT