Thursday , January 17 2019

جل پلی کے فارم ہاؤز میں موج مستی، پولیس کا دھاوا، چار گرفتار

حیدرآباد ۔ /16 ڈسمبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے علاقہ جل پلی میں واقع ایک فارم ہاؤس پر دھاوا کرتے ہوئے ریو پارٹی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کمشنر پولیس رچاکونڈہ مہیش مرلی دھر بھاگوت نے کہا کہ جل پلی میں واقع کے ایم فارم ہاؤس میں سالگرہ کے موقع پر رقاصاؤں کا عریاں رقص کرایا جارہا تھا اور اس بات کی اطلاع ملنے پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس فارم ہاؤس کا مالک حامد خاں ہے اس کی سالگرہ کے موقع پر اس کے چار دوستوں نے 5 رقاصاؤں کو فارم ہاؤس پر لاکر ریو پارٹی کررہے تھے ۔ صوتی آلودگی کی شکایت پر پولیس پہاڑی شریف نے فارم ہاؤس پر اچانک دھاوا کیا جس میں ریو پارٹی کا انکشاف ہوا ۔ مسٹر بھاگوت نے کہا کہ فارم ہاؤس کا مالک حامد خاں اور اس کا دوست محمد افضل وہاں سے فرار ہوگئے جبکہ ریو پارٹی میں ملوث ریاض ، محمد غوث ، محمد عمران اور محمد صادق کو پولیس پہاڑی شریف نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو انووا کار ، ایک موٹر سائیکل ، ڈی جے ساؤنڈ سسٹم ، حقہ اور پانچ موبائیل فون برآمد کرلئے ۔کولکتہ ، کٹک ، اڈیشہ اور دہلی سے تعلق رکھنے والے رقاصاؤں کو پولیس نے این جی او پروجولا کے حوالے کردیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT