Monday , June 25 2018
Home / دنیا / جماعتِ اسلامی کے سربراہ کی سزا میں تخفیف

جماعتِ اسلامی کے سربراہ کی سزا میں تخفیف

ڈھاکہ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ نے اسلام پسند رہنما دلاور حسین سعیدی کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش جنگی جرائم کے ایک ٹرائبیونل نے دلاور حسین کو گذشتہ سال فروری 2013 ء میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔ ٹرائبی

ڈھاکہ۔ 17ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی عدالت عظمیٰ نے اسلام پسند رہنما دلاور حسین سعیدی کی سزا میں تخفیف کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش جنگی جرائم کے ایک ٹرائبیونل نے دلاور حسین کو گذشتہ سال فروری 2013 ء میں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔ ٹرائبیونل نے انھیں 1971 ء میں بنگلہ دیش کی آزادی کے جنگ کے دوران نسل کشی، قتل اور عصمت ریزی کے جرائم کا قصور وار ٹھہرایا تھا۔ جماعت اسلامی سربراہ کی سزائے موت کے اعلان پر گذشتہ سال بڑے پیمانے پر پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے تھے جن میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اٹارنی جنرل محبوبی عالم نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ’’سعیدی اپنی باقی ماندہ زندگی جیل میں ہی گزاریں گے‘‘۔ اس فیصلے سے قبل ملک میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور ہزاروں پولیس اہلکاروں، سکیورٹی فورسز اور نیم فوجی سرحدی دستوں کے جوانوں کو ملک کے اہم شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔دلاور حسین کو جون 2010 ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں جنوبی بنگلہ دیش کے پیروجپور (فیروز پور) میں دو افراد کے قتل کا مرتکب پایا گیا تھا۔بنگلہ دیش کے اخبار دا ڈیلی سٹار کے مطابق انھیں تین خواتین کے اغوا اور عصمت ریزی میں پاکستانی فوجیوں کی امداد، ہندو برادری کے افراد کو زبردستی مسلمان بنانے اور انھیں ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کا قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT