Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جماعت اسلامی آرمور کی جانب سے بلانکٹس کی تقسیم

جماعت اسلامی آرمور کی جانب سے بلانکٹس کی تقسیم

آرمور /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جماعت اسلامی آرمور یونٹ کی جانب سے پرکٹ سٹی گارڈن فنکشن ہال میں 100 غریب افراد میں سرمایہ کی مناسبت سے بلانکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ضلعی صدر جماعت اسلامی نظام آباد خواجہ نصیرالدین رکن ا سمبلی آرمور جیون ریڈی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلعی صدر نے بتایا کہ جماعت اسلامی بلامذہب و ملت مختلف فلاحی کام انجام دیتی آرہی ہے ۔ اس طرح ہر سال کی طرح آرمور غریب عوام کو سرما کے موقع پر بلانکٹ کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی آرمور نے جماعت اسلامی کی جانب سے کی گئی تقسیم کو بہترین اقدام قرار دیا ۔ اس طرح رکن اسمبلی آرمور کے ہاتھوں بلانکٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر امیر مقامی آرمور عبدالجبار و دیگر ذمہ داران ، عبدالرحمن خالد ، محمد عبداللہ ، محمد واجد ، محمد ساجد ، جابری ، عارف دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT