Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / جماعت الدعوہ ، حقانی نٹورک پر امتناع کی عدم توثیق

جماعت الدعوہ ، حقانی نٹورک پر امتناع کی عدم توثیق

واشنگٹن ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ خوفناک عسکری تنظیم حقانی نٹ ورک اور حافظ سعید کی زیرقیادت جماعت الدعوہ پر پاکستان کی جانب سے امتناع عائد کئے جانے کے بارے میں اُس کے پاس کوئی توثیق نہیں ہے ۔ تاہم اُس ( امریکہ ) نے اعتراف کیا ہے کہ پرتشدد انتہاپسندوں کو کچلنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات پر عمل آوری کی جارہی

واشنگٹن ۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ خوفناک عسکری تنظیم حقانی نٹ ورک اور حافظ سعید کی زیرقیادت جماعت الدعوہ پر پاکستان کی جانب سے امتناع عائد کئے جانے کے بارے میں اُس کے پاس کوئی توثیق نہیں ہے ۔ تاہم اُس ( امریکہ ) نے اعتراف کیا ہے کہ پرتشدد انتہاپسندوں کو کچلنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات پر عمل آوری کی جارہی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جن پیساکی نے ان دو دہشت گرد گروپوں پر پاکستان کی جانب سے امتناع کے بارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات پر جواب دیا کہ ’’ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پرتشدد انتہاپسندی کو کچلنے کے عمل پر پاکستان کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں ایک قومی منصوبہ عمل بھی ہے لیکن ان مخصوص اقدامات ( دو دہشت گرد تنظیموں پر امتناع ) کے بارے میں ہمیں کوئی توثیق نہیں ہوسکی ہے لیکن پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاکہ ’’پاکستان نے بشمول جان کیری (امریکی وزیر خارجہ ) یا کسی دوسرے گوشہ کے دباؤ کے سبب نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے فیصلہ کے مطابق یہ قدم اُٹھایا ہے ‘‘ ۔ جن پیساکی نے کہاکہ ’’پاکستانی حکومت سے بات چیت اور عام بیانات میں یہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان میں اس قسم کے تمام عسکریت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی خود اس کے مفاد میں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT