Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جماعت الدعوۃ ارکان کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا : حکومت

جماعت الدعوۃ ارکان کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا : حکومت

نئی دہلی ۔ /26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ وہ ممبئی دہشت گرد حملوں کے ماسٹر مائینڈ حافظ سعید کے زیرقیادت جماعت الدعوۃ ارکان کو ویزا جاری نہیں کرے گا ۔ حکومت کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ ایسا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ میڈیا میں یہ اطلاعات آئی تھی کہ ڈاکٹرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل جماعت الدعوۃ کے 30 ارکان کے وفد نے ہندوستانی ویزا کیلئے درخواست دی ہے ۔ کیونکہ وہ جموں و کشمیر کا دورہ کرتے ہوئے حالیہ فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کا علاج کرنے کے خواہاں تھے ۔ لاہور سے موصولہ اطلاع کے مطابق ویزا درخواست میں کہا گیا ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر علاج کرنا چاہتے ہیں ۔ اس ٹیم میں 15 ڈاکٹرس اور ماہرین امراض چشم شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT