Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے دو ارکان گرفتار

جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے دو ارکان گرفتار

کولکتہ ۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) قومی تحقیقاتی محکمہ اور خصوصی ٹاسک فورس شعبہ نے کولکتہ میں دو افراد کو جو مبینہ طور پر جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے ارکان ہیں گرفتارکرلیا ۔ انعام الملا اور حبیب الحق کو این آئی اے نے ایس ٹی ایف کے ساتھ مشترکہ دھاوے میں جو مٹیابرج کے علاوہ میں کل رات کیا گیا تھا انہیں گرفتار کیا ۔ دونوں بردوان دھماکہ مقدمہ کے کلیدی ملزمین ہیں ۔ یوسف غازی نے کہا کہ یہ پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش میں ان دونوں کا کیا کردار تھا ۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ریاست سے کئی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے ‘ انہیں امید ہے کہ ان دونوں کا اس میں کلیدی کردار تھا ۔
مدرٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے پر ممتابنرجی کا اظہار مسرت
کولکتہ ۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی نے اظہار مسرت کیا کہ مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دیا گیا ہے ۔ 4ستمبر کو مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کا پوپ کی جانب سے اعلان کردیا جائے گا ۔ ممتابنرجی نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ پوپ نے اس کی کل منظوری دے دی ہے اور انہیں اس پر انتہائی مسرت ہے ۔وہ پُرجوش اور بیحد خوش ہیں ۔ فلاحی تنظیموں کی ترجمان سنیتا کمار نے کل کہا کہ مدر ٹریسا کو 4ستمبر کو سینٹ کا درجہ دے دیا جائے گا اور تمام عیسائی فلاحی تنظیموں کو اس پر بیحد خوشی ہے اور یہ تنظیمیں انتہائی پُرجوش ہیں کیونکہ مدر ٹریسا نے مریضوں کی بے لوث خدمت کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT