Friday , November 24 2017
Home / پاکستان / جماعت او رجیش سے حکومت کی ملی بھگت:پاکستانی رہنما

جماعت او رجیش سے حکومت کی ملی بھگت:پاکستانی رہنما

اسلام آباد، 19مئی (یو این آئی) پاکستان میں حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز کے لیڈر اور پنجاب صوبہ کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے جماعت الدعوہ اور جیش محمد کے ساتھ حکومت پاکستان کی ملی بھگت ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔دی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق رانا نے کہا کہ ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوسکتی ہے کیوں کہ ان کی سرگرمیوں میں پاکستان حکومت خود شامل ہے ۔ ہندوستان مخالف ان انتہاپسند تنظیموں کے خلا ف کارروائی نہیں کرنے کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے بارے میں رانا نے کہا کہ اگر آپ کا مطلب جماعت اور جیش سے ہے تو حکومت نے انہیں ممنوعہ تنظیم قرار دے رکھا ہے ۔ اب یہ صوبہ میں کسی طرح کی سرگرمیوں کو انجام نہیں دے سکتے ۔وزیر قانون سے جب ان تنظیموں کے خلاف قانونی کارروائی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس طرح کے امکانات کو مسترد کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT