Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست رہائی مسترد

جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست رہائی مسترد

لاہور۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت پاکستانی پنجاب نے جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی ان کی حراست ختم کردینے کی درخواست مسترد کردی۔ حکومت کو خدشہ ہے کہ ایسا کرنے سے نظم و قانون کی صورتحال صوبہ میں متاثر ہوسکتی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے آج ایک 2 صفحات پر مشتمل جواب ِدعویٰ لاہور ہائیکورٹ میں داخل کرتے ہوئے عدالت کو اپنے فیصلہ کی اطلاع دی۔ حکومت نے کہا کہ حافظ سعید کے بارے میں کارروائی سے ہمارے صیانتی محکموں اور سراغ رسانی محکموں کے اندیشوں کی توثیق ہوتی ہے کہ اگر انہیں رہا کیا جائے تو ان کی سرگرمیوں سے نظم و ضبط کی صورتحال متاثر ہوگی، اس لئے سفارش کی جاتی ہے کہ ان (سعید) کی حراست جاری رکھی جائے کیونکہ یہی وسیع تر مفاد عامہ میں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وکیل صفائی کے دلائل کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی محکمہ کے نمائندوں نے جسٹس مظہر علی نقوی سے 15 ستمبر تک سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی ۔

TOPPOPULARRECENT