Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / جمعرات کو للت کلاتھورانم میں شام غزل پروگرام

جمعرات کو للت کلاتھورانم میں شام غزل پروگرام

مایہ ناز غزل سنگر پنکج ادھاس فن کا جادو جگائیں گے ، شرکت کی عام اجازت
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی (سیاست نیوز) سکریٹری ڈائرکٹر تلنگانہ اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے اہل حیدرآباد اور اردو کے پرستاروں سے اپیل کی کہ 25 مئی جمعرات کو تلگو للت کلاتھورانم میں شامِ غزل پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اردو زبان سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا مظاہرہ کریں۔ عالمی سطح کے مایہ ناز غزل سنگر پنکج ادھاس شامِ غزل میں اپنے فن کا جادو جگائیں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب کے سلسلہ میں یہ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے کہا کہ شام 7.00 بجے شام غزل کا آغاز ہوگا اور 11.00 بجے شب تک اوپن ایر تھیٹر میں پنکج ادھاس اپنی مقبول غزلیں اور گیت پیش کر یں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور کی نگرانی میں شام غزل کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں اور اس پروگرام میں عوام کا داخلہ مفت رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹوریم کی گنجائش 6000 ہے۔ اس کے علاوہ زائد سامعین کیلئے بھی نشستوں کا انتظام کیا جائے گا۔ اعلیٰ معیار کا پبلک ایڈریس سسٹم نصب کیا جارہا ہے تاکہ فنکار کی آواز صحیح انداز میں مداحوں تک پہنچ سکیں۔ شہ نشین کا بہتر نظارہ پیش کرنے کیلئے جگہ جگہ بڑے اسکرین لگائے جائیں گے۔ پنکج ادھاس حیدرآباد کے شائقین موسیقی میں کافی مقبول ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں اور خود حیدرآباد میں ان کے کئی کامیاب پروگرام ہوچکے ہیں۔حکومت کے مشیر اے کے خاں اور سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل پروگرام کی تیاریوں کی نگرانی کر ر ہے ہیں۔ پنکج ادھاس کے علاوہ مقامی فنکار بھی غزلیات پیش کریں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور نے عثمانیہ یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلبہ ، سابق طلبہ سے بھی پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT