Wednesday , January 24 2018
Home / پاکستان / جمعیتہ الدعوۃ اور حقانی نیٹ ورک پر پاکستان کا امتناع؟

جمعیتہ الدعوۃ اور حقانی نیٹ ورک پر پاکستان کا امتناع؟

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے 10 دہشت گرد تنظیموں بشمول 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی قیادت والی جمعیت الدعوۃ (JUD) اور افغانستان کے خطرناک حقانی نیٹ ورک پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ملک کے ماہرین پشاور قتل عام کے دلدوز واقعہ کے بعد ملک کی سیکوریٹی پالیسی میں زبردست تبدیلی تصور کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ صر

اسلام آباد ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے 10 دہشت گرد تنظیموں بشمول 26/11 حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی قیادت والی جمعیت الدعوۃ (JUD) اور افغانستان کے خطرناک حقانی نیٹ ورک پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ملک کے ماہرین پشاور قتل عام کے دلدوز واقعہ کے بعد ملک کی سیکوریٹی پالیسی میں زبردست تبدیلی تصور کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ صرف ایک روز قبل ہی امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان کے روپوش سربراہ ملا فضل اللہ کو ’’عالمی سطح کا دہشت گرد‘‘ اس وقت قرار دیا تھا جب امریکی وزیرخارجہ جان کیری پاکستان کے دورہ پر پہنچے تھے۔ دریں اثناء دی ایکسپریس ٹریبون نے بھی سرکاری ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ اس سلسلے میں آنے والے ایام میں اس کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا۔ تجزیہ نگاروں کا خیال ہیکہ اس فیصلہ کا نہ صرف امریکہ بلکہ افغانستان اور ہندوستان بھی خیرمقدم کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT