Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جمعیتہ العلماء کریم نگر کی جانب سے سیرت النبیؐ مقابلے

جمعیتہ العلماء کریم نگر کی جانب سے سیرت النبیؐ مقابلے

کریم نگر۔ 12 جنوری (فیاکس) مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سیکریٹری کے بموجب جمعیتہ العلماء کریم نگر کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عصری اسکولس کے طلباء و طالبات کے درمیان میں اُردو، انگریزی اور تلگو زبانوں میں سیرت النبیؐ کے مسابقتی امتحانات 29 جنوری کو منعقد ہوں گے۔ این این گارڈن اشوک ن

کریم نگر۔ 12 جنوری (فیاکس) مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سیکریٹری کے بموجب جمعیتہ العلماء کریم نگر کی جانب سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی نبی کریمؐ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے عصری اسکولس کے طلباء و طالبات کے درمیان میں اُردو، انگریزی اور تلگو زبانوں میں سیرت النبیؐ کے مسابقتی امتحانات 29 جنوری کو منعقد ہوں گے۔ این این گارڈن اشوک نگر اور ایم آر گارڈن امتحانات کے مرکز ہوں گے۔ ان مقابلوں کی نگرانی مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیتہ العلماء کریم نگر کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ان امتحانات کی تاریخ 19 جنوری تھی لیکن عصری اسکولس کی تعطیلات اور یوم جمہوریہ کی سرگرمیوں کے پیش نظر تاریخ امتحان میں توسیع کی گئی اور 29 جنوری طئے پائی۔ ان مقابلوں کے لئے اُردو زبان کے لئے ’’رحمت عالمؐ‘‘ مصنف علامہ سید سلیمان ندویؒ انگریزی کے لئے اس کتاب کا ترجمہ اور تلگو کے لئے ’’ہمارے حضور‘‘ کا ترجمہ ’’مناپروکتا‘‘ رہیں گے جن اسکولس کو ابھی تک سرکیولر نہیں ملا، وہ جلد از جلد رجوع ہوں اور مزید تفصیلات کیلئے 9885493702 یا 9346355306 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT