Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جمعیتہ العلماء کی مجلس منتظمین کا دو روزہ اجلاس

جمعیتہ العلماء کی مجلس منتظمین کا دو روزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : جمعیتہ علماء آندھرا پردیش کے صدر مولانا حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ 25 اور 26 مئی کو جمعیتہ علماء ہند کے مجلس منتظمہ کا دہلی میں دو روزہ اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل 24 مئی کو جمعیتہ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ جس میں ملک کے موجودہ حالات کے سلسلے میں کوئی لائحہ عمل طئے کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ منتظمہ کے اجلاس میں پورے ملک سے جمعیتہ علماء ہند کے ممبران شرکت کررہے ہیں ۔ ریاست آندھرا پردیش سے بھی 75 تا 100 ، ارکان شرکت کریں گے ۔ انہوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 25 مئی کا اجلاس مرکزی دفتر جمعیتہ علماء ہند بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوگا اور 26 مئی کا جلسہ عام تال کٹورہ اندور اسٹیڈیم دہلی میں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں ملت اسلامیہ کے دینی سماجی تعلیمی ، سیاسی اور تنظیمی نوعیت کے بارے میں غور و خوض کیا جائے گا ۔ اور ملک کے جمہوری نظام اور آئین کی روشنی میں اکابر کے دستور کے مطابق جمعیتہ علماء کے پلیٹ فارم سے ہندوستانی مسلمانوں کے فلاح و بہبود اور ان کے مذہبی تشخص کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا اجلاس میں ملک بھر سے 3 ہزار سے زائد علماء کرام اور جمعیتی کارکنان کی شرکت متوقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT