Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جمعیتہ العلماء کی ممبر سازی مہم کیلئے ضلع بیدر میں اجلاس

جمعیتہ العلماء کی ممبر سازی مہم کیلئے ضلع بیدر میں اجلاس

حیدرآباد۔ 12 جنوری (راست) مولانا عبدالغنی خان حسامی کے اطلاع کے مطابق جمعیتہ العلماء کی ممبر سازی مہم کیلئے ضلع بیدر میں جمعیتہ العلماء علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش کے ذمہ دار مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیتہ العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش، مولانا محمود علی پٹیل قاسمی، مولانا فصیح الدین ندوی اور مفتی محمود زبیر قاسمی کی آمد کی مناسبت سے آج 13 جنوری 2016 ء بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب بمقام منظم دینی مکاتب تجویدالقرآن، فروٹ مارکٹ، سنگار باغ، بیدر میں تمام علماء، ائمہ اور وابستگان جمعیتہ کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں جمعیتہ العلماء کی ممبر سازی کا آغاز عمل میں آئے گا اور پورے ضلع بیدر میں ممبر سازی کو یقینی بنانے کے لئے لائحہ عمل طئے کیا جائے گا۔ تمام علماء کرام، ائمہ عظام، وابستگان جمعیتہ اور ملی درد رکھنے والوں سے اس اجلاس میں شرکت کی خواہش ہے۔

TOPPOPULARRECENT