Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جمعیت القریش کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

جمعیت القریش کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

نظام آباد:14؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد عبدالفہیم قریشی (بی اے ایل ایل بی ،او ایس ایم ، ایل ایل ایم (لندن) کی نظام آباد آمد کے موقع پر انہوں نے ضلع صدر آل انڈیا جمعیت القریش ایکشن کمیٹی نظام آباد رفیق قریشی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی۔ رفیق قریشی نے جناب محمد عبدالفہیم قریشی کی آمد پر شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا اس موقع پر ضلع نظام آباد میں جمعیت القریش کو درپیش مسائل سے رفیق قریشی نے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ جمعیت القریش کے زیادہ تر خاندان سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں جنہیں مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی سہولتیں حاصل نہیں ہورہی ہے ۔ رفیق قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم اقلیت کے پسماندہ طبقہ میں شمار کئے جانے والے قریش برادری کے خاندانوں کو مرکزی اورریاستی حکومت کی جانب سے تعلیم اور روزگار کے علاوہ قرضہ جات اور دوسری بنیادی سہولتیں ناگزیر ہے ۔ جناب محمد عبدالفہیم قریشی نے تیقن دیا کہ صدر آل انڈیا ایکشن کمیٹی کی حیثیت سے وہ جمعیت القریش کے مسائل کو مرکزی اور ریاستی سطح پر اجاگر کریں گے ۔ اس موقع پر ایم اے مقیت سابق کارپوریٹر ، رحیم قریشی ، رزاق قریشی ، عامر قریشی ، سعداللہ قریشی ایڈوکیٹ، محمد عبدالباسط، محمد نعیم قائد مسلم لیگ ، آصف قریشی ، محمد قریشی ، نوید قریشی کے علاوہ قریش برادری کے دیگر ارکان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT