Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / جمعیت اہلحدیث ہند کی 2روزہ کانفرنس کا 9مار چ سے آغاز

جمعیت اہلحدیث ہند کی 2روزہ کانفرنس کا 9مار چ سے آغاز

نئی دہلی ۔ 6مارچ (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندسماجی، ملکی اور عالمی سطح پر امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور ملک و ملت اور انسانیت کے حساس اور سلگتے ہوئے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے یہاں رام لیلا گراونڈ میں آئندہ 9اور 10مارچ کو ایک دو روزہ کانفرنس منعقد کررہی ہے ۔جمعیت کے صدر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ‘قیام امن عالم اور تحفظ انسانیت’ کے موضو ع پر جمعیت کی اس 34 ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے مشاہیر علماء کرام و دانشوران نیزدینی و سماجی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس اپنے موضوع ، مشتملات اور زمان و مکان کے لحاظ سے انسانیت کو درپیش مسائل کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی اور اسلام کے پیغام امن وانسانیت کو جاننے اور عام کرنے ، دہشت گردی، داعش و دیگر دہشت گردتنظیموں کی سنگینی اور سازشوں کو سمجھنے اور ان کے خلاف بیداری پیدا کرنے ، اسلامی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی اور تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔مولانا سلفی نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں شراب نوشی و دیگر منشیات کا استعمال، جہیز جیسی سماجی برائیاں، جوا، رشوت، جہالت و بھکمری معاشرہ کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ ان مسائل سے پوری انسانیت مضطرب اور دنیا کی ساری مخلوق اس کی خطرناکیوں کے نرغے میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT