Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جموئی میں تصادم کے بعد جنگل سے دو نکسلائیٹ گرفتار

جموئی میں تصادم کے بعد جنگل سے دو نکسلائیٹ گرفتار

جموئی، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں انتہاپسندی سے سب سے زیادہ متاثر جموئی ضلع کے چکائی تھانہ علاقے سے آج تصادم کے بعد پولیس نے دو انتہاپسندوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ اور وردی برآمد کئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ چکائی کے تیتراٹانڈ جنگل میں مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولیس اور ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) انتہاپسندوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے سخت کٹر پسند سنجے ہیمبرم عرف موتی ہیمبرم اور راجیو چودھری کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ نکسلائیٹ کے اڈہ سے دو رائفل، امریکہ میں بنایا گیا نو ایم ایم کا ایک پستول، 10 سے زیادہ پولیس وردی، نکسلی لٹریچر اور دو موٹر سائیکل کے علاوہ کئی قابل اعتراض سامان برآمد کئے گئے ۔ تصادم کے دوران دونوں جانب سے 20 راؤنڈ سے زیادہ گولیاں چلیں۔ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران موقع پر موجود نکسلائٹ منٹو یادو فرار ہوگیا۔ گرفتار نکسلائیٹس سے پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT