Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / جموںوکشمیر میں مسلمانوںکی امداد کا مسئلہ :سپریم کورٹ میں سماعت

جموںوکشمیر میں مسلمانوںکی امداد کا مسئلہ :سپریم کورٹ میں سماعت

نئی دہلی، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت جموں وکشمیر نے آج سپریم کورٹ کی بنچ سے کہا کہ ریاستی اقلیتی کمیشن اس مقدمے کے تعلق سے تمام تر موثر اور لازمی اقدامات کررہا ہے جس میں ایک وکیل نے ریاست میں مسلمانوں کو امدادی پیکج دینے کا پتہ چلانے اور اس پر امتناع کا مطالبہ کیا ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کی سربراہی میں عدالت عظمی کی سہ رکنی بنچ چار ہفتے کے بعد معاملہ کی سماعت کرے گی۔ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ بلیو پرنٹ تیار کرنے میں چار ہفتے لگ جائیں ۔ گے ۔ بنچ میں جسٹس اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندر چوڑ شامل ہیں۔ یہ مقدمہ انکر شرما نے داخل کیا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں مسلمان اکثریت میں ہیں اس کے باوجود وہ اقلیتی فرقے کے لئے مخصوص مرکزی حکومت کی ہر طرح کی امداد حاصل کررہے ہیں۔
مسٹر شرما نے عدالت عظمی سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی سہولتیں پانے والوں کی شناخت کرنے کی ہدایت جاری کی جائے اور انہیں ایسی امداد فراہم نہیں کی جائے ۔

 

کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر ریل خدمات ملتوی
سرینگر 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ پر حملہ میں ملوث مجرم افضل گرو کی پانچویں برسی کے موقع پر وادی کشمیر میں علاحدگی پسندوں کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بناء پر آج ریل خدمات ملتوی کر دی گئی ہے ۔افضل کو پارلیمنٹ پر حملے کے معاملے میں مجرم پائے جانے پر نو فروری 2013 کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ ریلوے کے ایک افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ کل رات پولیس کے مشورہ کے بعد وادی کشمیر میں ریل خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بڈگام-سری نگر سے اننت ناگ، جنوبی کشمیر میں قاضی گنڈ سے جموں کے علاقے میں بانہال کے درمیان ٹرینیں نہیں چلیں گی۔ اسی طرح شمالی کشمیر میں سرینگر-بڈگام سے بارہمولہ کے درمیان بھی کوئی ٹرین نہیں چلے گی۔
وادی کشمیر میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر اس سال جزوی یا مکمل طور پر 11 ویں مرتبہ ریل خدمات معطل کی گئی ہے جبکہ گزشتہ برس 50 سے زائد مرتبہ ریل سروس بند کی گئی تھی۔
کشمیر میں جوائنٹ ریسسٹنٹ لیڈرشپ ( جے آر ایل) میں شامل علاحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے آج وادی میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT