Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جموںو کشمیر معاملے پر سب کو اعتماد میں لینے حکومت کو کانگریس کا مشورہ

جموںو کشمیر معاملے پر سب کو اعتماد میں لینے حکومت کو کانگریس کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 19 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت کی مسئلہ کشمیر سے نمٹنے کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ اگر حکومت جموں و کشمیر کے مسئلہ پر تمام کو اپنے اعتماد میں لے اور اس کی جانب سے ریاست میں معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے کئے ہوئے اقدامات سے واقف کروائے تو حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ حکومت کے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہ جموںو کشمیر کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ پارٹی کے سینئر ترجمان غلام نبی آزاد اور پی چدمبرم نے کہا کہ جن ہلاکتوں کی 10 جولائی سے روزانہ اطلاعات مل رہی ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا دعویٰ کہ وادی کے حالات بہتر ہورہے ہیں غلط ثابت ہوتا ہے ۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنے اعتماد میں لے اور جموں و کشمیر میں معمول کے حالات بحال کرے ۔ امرناتھ یاترا پر دہشت گردوں کے حملے میں جاریہ ماہ میں 8 یاتری ، 6 فوجی اور ایک بچی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی فوجی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اس کے باوجود حکومت کا دعویٰ ہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔ ایسا دعویٰ اُس پر سے عوام کا اعتماد اُٹھادے گا ۔

TOPPOPULARRECENT