Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جموںو کشمیر میں مخلوط حکومت کے احیاء کا امکان نہیں

جموںو کشمیر میں مخلوط حکومت کے احیاء کا امکان نہیں

نئی دہلی ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوشش کی جارہی ہے کہ بی جے پی ۔ ٹی ڈی پی مخلوط حکومت کا جموںو کشمیر  میں احیاء کیا جاسکے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک کوشش آج ناکام ہوچکی ہے کیوں کہ بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت نے پی ڈی پی کی پیش کردہ شرائط پر مخلوط حکومت کی تشکیل کو ناممکن قرار دیا ہے ۔ محبوبہ مفتی کی امیت شاہ سے ملاقات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان رام مادھو نے کہاکہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ ہم نے اُن سے کہہ دیا ہے کہ سابقہ بنیادوں پر ریاست میں حکومت تشکیل دی جاسکتی ہے ۔
جوہریوں کا ہڑتال سے دستبردار ہونے سے انکار
ممبئی ۔ 18 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سونے کے تاجروں اور جوہریوں نے جن کی ملک گیر ہڑتال آج 17 ویں دن میں داخل ہوگئی اپنی ہڑتال اُس وقت تک واپس لینے سے انکار کردیا جب تک کہ ایک فیصد ایکسائیز ڈیوٹی جو حکومت نے عائد کی ہے واپس نہ لی جائے ۔ تاہم جوہریوں نے اس کے متبادل ٹیکس کو ادا کرنے سے انکار نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT