Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / جموںو کشمیر چناؤ:پہلے مرحلہ کے اعلامیہ کاکل اجراء

جموںو کشمیر چناؤ:پہلے مرحلہ کے اعلامیہ کاکل اجراء

جموں ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انتخابی عمل کا آغاز کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلامیہ کل جاری کردیا جائے گا ۔ ہفتہ کے دن الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھاکہ سیلاب زدہ جموںو کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر نہ کی جائے چنانچہ 21 نومبر اور 20 ڈسمبر کے درمیان پانچ مرحلوں پر انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔ ر

جموں ۔27 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) انتخابی عمل کا آغاز کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا اعلامیہ کل جاری کردیا جائے گا ۔ ہفتہ کے دن الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھاکہ سیلاب زدہ جموںو کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر نہ کی جائے چنانچہ 21 نومبر اور 20 ڈسمبر کے درمیان پانچ مرحلوں پر انتخابات منعقد کئے جائیں گے ۔ رائے دہی کی تاریخیں 25 نومبر ، 2 ، 9 ، 14 اور 20 ڈسمبر ہوں گی ۔ جموں سے موصولہ اطلاع کے بموجب ماقبل انتخابات کسی بھی اتحاد کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے بی جے پی نے آج کہا کہ وہ جموںو کشمیر کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں تمام 87 انتخابی حلقوں سے مقابلہ کرے گی ۔ بی جے پی کے رُکن پارلیمنٹ اور پارٹی انچارج برائے جموں و کشمیر اویناش رائے کھنہ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا ۔ انھوں نے کہا کہ جلد ہی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT