Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / جموںو کشمیر کے نوجوانوں و بچوں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

جموںو کشمیر کے نوجوانوں و بچوں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکریت پسندی کا شکار ریاست جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور بچوں نے آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایک پروگرام ’’ وطن کو جانو ‘‘ شروع کیا گیا ہے جو 11 تا 20 فبروری منعقد ہو رہا ہے جس میں ان نوجوانوں اور بچوں کو ملک بھر کی سیر کروائی جا رہی ہے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ اس پروگرام کے نوجوان شرکا نے کئی شہروں بشمول آگرہ ‘ جئے پور اور اممیر کا دورہ کیا ہے اور یہاں پہونچے ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ نوجوانوں اور بچوں نے کئی گوشوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی ہے اور انہیں دیگر ابنائے وطن سے محبت اور پیار ملا ہے ۔ ایک سرکاری بیان میں یہ بات کہی گئی ہے ۔ صدر جمہوریہ نے جموںو کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبا اور نوجوانوں کی قومی سطح کے مخلف مسابقتی امتحانات میں شاندار کارکردگی اور کامیابیوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کی صلاحیت پر ملک کو فخر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT