Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جموں : اسکول اسٹاف کے پس منظر کی جانچ ہوگی

جموں : اسکول اسٹاف کے پس منظر کی جانچ ہوگی

اداروں کو اپنے ملازمین کی تفصیلات پیش کرنے پولیس کی ہدایت
جموں ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے جموں خطہ کے اسکولس میں تمام اسٹاف کے پس منظر کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اداروں کو اپنے ملازمین کی تفصیلات پیش کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ یہ اقدام گرو گرام کے ایک نامور اسکول کے واش روم میں 7 سالہ طالب علم کے مردہ پائے جانے کے بعد اسکولس میں بچوں کی حفاظت کے تعلق سے بڑھتی تشویش کے پیش نظر سامنے آیا۔ ایس پی سٹی جموں سندیپ چودھری نے کہا کہ اسکولوں کو ان کے اسٹاف بشمول بس کنڈکٹرس، ڈرائیورس، سکیورٹی گارڈس و دیگر کی فہرست فراہم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ان کے پس منظر کی جامع جانچ کی جائے گی۔ پولیس نے جموں سٹی ساؤتھ میں اسکولی بچوں کی سلامتی و حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے مہم شروع کی ہے۔ چودھری کے مطابق تمام اسکول انتظامیہ سے بچوں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے کیونکہ گروگرام جیسے واقعہ کا کہیں بھی اعادہ نہ ہونے پائے۔ اس ضمن میں بیداری کے لئے سمینار عنقریب اسکول پرنسپلس کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ رہنمایانہ خطوط کی تشریح کے ساتھ کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT