Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / جموں اور کشمیر۔ سابق سرپنچ رمضان شیخ کا گھر ہجوم نے نذر اتش کردیا

جموں اور کشمیر۔ سابق سرپنچ رمضان شیخ کا گھر ہجوم نے نذر اتش کردیا

شوپیان( جموں او رکشمیر)۔امام صاحب گاؤں کے سابق سرپنچ رمضان شیخ جن کو دو روز قبل دہشت گردوں نے ہلاک کردیاتھا اور ان کا گھر جو جموں کشمیر کے ضلع شوپیان میں واقع تھا ہجوم نے نذر آتش کردیا۔

پولیس نے گھر والو ں کو بچا لیا۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس نے کہاکہ قبل ازیں پیر کے روز دہشت گردوں نے ایک جھڑپ کے دوران رمضان شیخ کو ہلاک کردیا۔

فوری طور پر شیخ کو قریب کے ایک اسپتال لے جایاگیا ‘ جہاں پر ڈاکٹرس نے انہیں مردہ قراردیا۔

جموں کشمیر کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( ڈی جی پی) ایس پی وید نے ٹوئٹ میں کہاکہ’’تین دہشت گردوں نے سابق سرپنچ رمضان شیخ کو شوپیان میں گولی مارکر ہلاک کردیا۔اس جھڑپ میں دہشت گرد بھی مارا گیا‘‘۔

اسی ماہ کے اوائل میں سابق سرپنچ نے غلام رسول غنی کو بھی ساوتھ کشمیر کے اننت ناگ کے متن علاقے میں دہشت گردوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT