Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / جموں سرحد پر پاکستانی فائرنگ میں بی ایس ایف جوان زخمی

جموں سرحد پر پاکستانی فائرنگ میں بی ایس ایف جوان زخمی

جموں 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس ایف کا ایک جوان آج ضلع جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی سرحدی چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے پاکستانی رینجرس کی طرف سے کی گئی فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان کی جانب سے آر ایس پورہ سیکٹر میں سیس فائر کی ایک اور خلاف ورزی ہوئی ہے۔ سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی جوان کو دواخانہ سے رجوع کیا گیا ہے۔ 17 جولائی کو بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس نے سامبا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس کمانڈنٹ سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT