Thursday , December 13 2018

جموں میں ایمس کے قیام کا مسئلہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کا منصوبہ

جموں ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں اینڈ کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی 18 جون کو دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ منعقد کرے گی تاکہ جموں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے قیام کے مطالبہ پر زور ڈالا جاسکے۔ پارٹی چیرمین ہرش دیو سنگھ نے بی جے پی پر جموں کے عوام سے ’’دغا‘‘ کیلئے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’ہم آخر تک جدوجہد کریںگے

جموں ، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں اینڈ کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی 18 جون کو دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ منعقد کرے گی تاکہ جموں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (ایمس) کے قیام کے مطالبہ پر زور ڈالا جاسکے۔ پارٹی چیرمین ہرش دیو سنگھ نے بی جے پی پر جموں کے عوام سے ’’دغا‘‘ کیلئے تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’ہم آخر تک جدوجہد کریںگے، تاوقتیکہ جموں کیلئے منظورہ ایمس واپس حاصل کرلیں‘‘۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے ان مسائل پر مفاہمت کرلی، جو کبھی اسے عزیز تھے۔ دریں اثناء ایمس رابطہ کمیٹی کے زائد از 40 ارکان اپنی باری پر زنجیری بھوک ہڑتال میں شامل ہوگئے، جو آج پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔

گجرات میں سوریہ نمسکار کے بغیر یوگا پروگرام
احمدآباد ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے آج بتایا کہ 21 جون کو عالمی یوم یوگا ریاست بھر میں 29,000 مقامات پر منایا جائے گا۔ ریاستی سطح کی مرکزی تقریب جی ایم ڈی سی گراونڈ احمدآباد میں منعقد ہوگی جس میں چیف منسٹر گجرات آنند بین پٹیل، ریاستی گورنر او پی کوہلی شرکت کریں گے۔ ریاستی وزیر تعلیم بھوپندر سنہا نے بتایا کہ ریاست کے 23 اضلاع کے ہیڈکوارٹرس اور عوامی پارکوں، اسکول گراونڈس پر بھی یوگا تقاریب منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم یوگا تقریب میں کس کیلئے بھی شرکت لازمی نہیں ہے اور شرکاء کیلئے کوئی مخصوص لباس زیب تن کرنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ سوریہ نمسکار کو یوم یوگا کے پروگرام سے علحدہ کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT