Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / جموں میں ایک روزہ بند‘ تجارتی سرگرمیاں ٹھپ

جموں میں ایک روزہ بند‘ تجارتی سرگرمیاں ٹھپ

جموں 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جموں میں ایک روزہ بند منایا گیا جس سے شہر کا ٹرانسپورٹ اور تجارتی نظام بری طرح ٹھپ ہوگیا ۔ مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی گروپس کی جانب سے وادی کشمیر سے ایمس کی منتقلی کی اطلاع پر بند کی اپیل کی گئی تھی۔ عوام کو اس بند سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جموں چیمبرس آف کامرس اینڈ صنعت نے بھی بند کی اپیل کی حمایت ک

جموں 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جموں میں ایک روزہ بند منایا گیا جس سے شہر کا ٹرانسپورٹ اور تجارتی نظام بری طرح ٹھپ ہوگیا ۔ مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی گروپس کی جانب سے وادی کشمیر سے ایمس کی منتقلی کی اطلاع پر بند کی اپیل کی گئی تھی۔ عوام کو اس بند سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جموں چیمبرس آف کامرس اینڈ صنعت نے بھی بند کی اپیل کی حمایت کی تھی۔ بند کی وجہ سے سڑکوں سے موٹر گاڑیاں ہوگئی تھیں اور ٹرانسپورٹ یونینوں نے بھی بند کی حمایت کی تھی۔ موٹر گاڑیوں کے بند ہونے سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مختلف علاقوں سے جموں آنے والی ٹرینوں اور مسافروں کو بھی پریشانی ہوئی ۔ شہر میں کہیں بھی کوئی گاڑی نہیں چل رہی تھی۔ دکانات اور دیگر کاروباری ادارے اور تعلیمی ادارے بھی بند تھے ۔ اسی دوران تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ اس خطہ کے کسی بھی حصہ سے احتجاج یا بند کے دوران کوئی تشدد نہیں ہوا ۔ اب تک حالات معمول پر ہیں ۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ جموں کے بعض اضلاع جیسے سامبا‘کتھوا اور اودھم پور میں بند کا جزوی اثر دیکھا گیا ۔ عام تجارتی ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہے ۔ جموں میں سیول سکریٹریٹ کے کام کا آج آخری دن تھا ۔گرمائی دارالحکومت سرینگر کو یہ سکریٹریٹ منتقل ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT