Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / جموں میں ایک روزہ بند‘ تجارتی سرگرمیاں ٹھپ

جموں میں ایک روزہ بند‘ تجارتی سرگرمیاں ٹھپ

جموں 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جموں میں آج ایک روزہ بند منایا گیا جس سے شہر کا ٹرانسپورٹ اور تجارتی نظام بری طرح ٹھپ ہوگیا ۔ مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی گروپس کی جانب سے وادیٔ کشمیر سے ایمس کی منتقلی کی اطلاع پر بند کی اپیل کی گئی تھی۔ عوام کو اس بند سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جموں چیمبرس آف کامرس اینڈ صنعت نے بھی بند کی اپیل کی حما

جموں 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )جموں میں آج ایک روزہ بند منایا گیا جس سے شہر کا ٹرانسپورٹ اور تجارتی نظام بری طرح ٹھپ ہوگیا ۔ مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی گروپس کی جانب سے وادیٔ کشمیر سے ایمس کی منتقلی کی اطلاع پر بند کی اپیل کی گئی تھی۔ عوام کو اس بند سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ جموں چیمبرس آف کامرس اینڈ صنعت نے بھی بند کی اپیل کی حمایت کی تھی۔ بند کی وجہ سے سڑکوں سے موٹر گاڑیاں ہوگئی تھیں اور ٹرانسپورٹ یونینوں نے بھی بند کی حمایت کی تھی۔ موٹر گاڑیوں کے بند ہونے سے مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT