Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک خاتون درانداز ہلاک

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر ایک خاتون درانداز ہلاک

جموں، 24فروری (سیاست ڈاٹ کام) سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر دو مختلف واقعات میں ایک خاتون درانداز کو ہلاک جبکہ دوسرے ایک کو گرفتار کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف نے بین الاقوامی سرحد پر چک پارگوال سرحدی چوکی کے نذدیک ایک درانداز کو سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بتایا ‘جب درانداز نے بی ایس ایف اہلکاروں کے انتباہ کو نظر انداز کی تو فوجیوں نے گولیاں چلائیں’۔ انہوں نے بتایا کہ لاش اٹھانے کے دوران معلوم ہوا کہ درانداز ایک خاتون تھی۔ دریں اثنا بی ایس ایف نے ایک دراندازہ کو زندہ گرفتار کرلیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ‘بی ایس ایف نے آج صبح بین الاقوامی سرحد کے کٹھوعہ سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز کو اُس وقت دبوچ لیاجب اسے مشکوک انداز میں نقل وحرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا’۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ درانداز کی شناخت معلوم کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT