جموں میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی دوبارہ پاکستان کی خلاف ورزی ‘ ہراول چوکیوں پر حملے

جموں۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگ بندی کی ایک اور خلا ف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی رینجرس نے آج چھوٹے ہتھیاروں سے بین الاقوامی سرحد پر قائم ہراول ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں اجیت کمار صابو نے کہا کہ ضلع جموں کے پرگوال سیکٹرس میں 10.30بجے دن ہندوستان کی ہراول چوکیوں پر ہلکے ہتھیاروں سے پاکستانی رینجرس نے فائرنگ کی

جموں۔19اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنگ بندی کی ایک اور خلا ف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی رینجرس نے آج چھوٹے ہتھیاروں سے بین الاقوامی سرحد پر قائم ہراول ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جموں اجیت کمار صابو نے کہا کہ ضلع جموں کے پرگوال سیکٹرس میں 10.30بجے دن ہندوستان کی ہراول چوکیوں پر ہلکے ہتھیاروں سے پاکستانی رینجرس نے فائرنگ کی ۔ان کا مقصد کاشت کاروں کو اپنی فصلوں کیلئے بیج بونے سے روکنا تھا ۔ اطلاعات کے بموجب یہ علاقے سرحد پار فائرنگ کا نشانہ بنے ہوئے ہے ۔ بی ایس ایف کے سپاہیوں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی اور نہ کوئی زخمی ہوا ۔ جنگ بندی کے خلاف ورزی کے بین الاقوامی سرحد اور خطہ قبضہ پر جموں اور پونچھ اضلاع میں گذشتہ تین دن میں پانچ واقعات ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT