Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / جموں میں دربار بند، 5 مئی کو سرینگر میں آغاز

جموں میں دربار بند، 5 مئی کو سرینگر میں آغاز

جموں ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریاست جموں و کشمیر کی سکریٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر سرمائی دارالحکومت جموں میں آج سے بند کردیئے گئے اور 5 مئی سے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کھولے جائیں گے۔ ’’دربار کی منتقلی‘‘ کا یہ طریقہ ریاست جموں و کشمیر میں برسوں سے جاری ہے۔ سرکاری دفاتر 6 ماہ تک جموں میں کام کرتے ہیں اور ماہ مئی سے سرینگر میں د

جموں ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریاست جموں و کشمیر کی سکریٹریٹ اور دیگر سرکاری دفاتر سرمائی دارالحکومت جموں میں آج سے بند کردیئے گئے اور 5 مئی سے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کھولے جائیں گے۔ ’’دربار کی منتقلی‘‘ کا یہ طریقہ ریاست جموں و کشمیر میں برسوں سے جاری ہے۔ سرکاری دفاتر 6 ماہ تک جموں میں کام کرتے ہیں اور ماہ مئی سے سرینگر میں دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔ حکومت نے 100 سے زیادہ گاڑیوں بشمول بسوں اور لاریوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ جموں سے سرکاری ریکارڈس سرینگر منتقل کئے جائیں۔ دربار کی منتقلی کے پیش نظر محکمہ ٹریفک نے فیصلہ کیا ہیکہ جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کو 25 اور 26 اپریل کیلئے یک رخی راستہ قرار دیا جائے تاکہ کشمیر جانے والی دربار کی گاڑیاں بلا رکاوٹ سفر کرسکیں۔ جموں جانے والی کسی بھی دوسری گاڑی کو جموں ۔ سرینگر شاہراہ پر 25 اور 26 اپریل کو سفر کی اجازت نہیں رہے گی۔ کافی تعداد میں ٹرینس، موبائیل ورکشاپس کے علاوہ موبائیل طبی ٹیمیں اور ایمبولنس بھی شاہراہ پر تعینات کی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT