Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / جموں میں موسلا دھار بارش

جموں میں موسلا دھار بارش

جموں ۔10 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) جموں میں آج موسلا دھار بارش ہورہی ہے جس سے لوگوں کو چلچلاتی دھوپ کی تمازت سے راحت مل رہی ہے ۔ مندروں کے اس شہر میں درجہ حرارت گزشتہ جمعرات سے بڑھا ہوا تھا۔ تاہم آج اس شہر کے مکینوں کی صبح جب آنکھ کھلی تب موسلا دھار بارش کا ایک گھنٹہ گذرچکا تھا ۔ محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے کہا کہ صبح 8:30 بجے تک 94.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور اقل ترین درجۂ حرارت 6 ڈگری گھٹ کر 22.7 ڈگری سیلسیئس ہوگیا ہے ۔ محکمہ نے آئندہ پانچ یوم تک مرطوب موسم کی پیش قیاسی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT