Saturday , November 18 2017
Home / Top Stories / جموں میں مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور ہند۔ روس تجارتی تعاون میں اضافہ

جموں میں مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا قیام اور ہند۔ روس تجارتی تعاون میں اضافہ

……( مرکزی کابینہ کے فیصلے) ……
خصوصی درآمد و برآمد بینک کی تجویز۔ آبپاشی پر جدید ٹکنالوجی کے استعمال کیلئے ہنگری سے معاہدہ

نئی دہلی، 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہونے والی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں آج جموں میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منجمنٹ کے قیام کو منظوری دے دی گئی۔جموں میں آئی آئی ایم کا قیام وزیراعظم مسٹرمودی کے جموں و کشمیر کے لئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج کا حصہ ہے ۔آئی آئی ایم پروجیکٹ کے لئے 2016 سے 2020 ابتدائی چار سال کے دوران 6090 کروڑ روپے سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ابتدا میں آئی آئی ایم اپنی سرگرمیاں عارضی عمارت میں شروع کرے گا۔حکومت نے ہندوستانی درآمد اور برآمد بینک(ایگزم بینک)برکس کے نیو ڈیولپمنٹ بینک(این ڈی بی)اور متعلقہ ملکوں کے دیگر مالی مقامات کے ساتھ عام تعاون کے ایک اتقاق خط کو منظوری دی ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز پیش کی گئی۔اس کے مطابق برکس کے رکن ممالک برازیل،روس،ہندوستان،چین اور جنوبی افریقہ کی اندرونی بینک تعاون اسکیم کے تحت سکریٹری سطح پر دستخط کئے جائیں گے ۔ا س سے برکس ملکوں کے کاروبار اور اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

اس اتفاق خط میں کوئی مالی لین دین شامل نہیں ہوگی۔یہ اتفاق خط غیر لازمی ہوگا اور اس کے تحت تعلقات قومی قوانین اور ضابطوں کے مطابق ایک شکل تیار کرنی ہوگی۔اس سے متعلق ملکوں کے درمیان معلومات و اطلاعات کا بھی لین دین ہوگا۔برکس ملکوں کے پانچ بینکوں نے تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اندرونی بینک تعاون اسکیم قائم کی ہے ۔اسی کے تحت ان ملکوں کے بینکوں نے نیو ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ اتفاق خط پر دستخط کرنے کی تجویز کی ہے ۔ ہندستا ن یوروپی ملک ہنگری سے ندی طاس بندوبست اور مشترکہ آبی وسائل انتظام کے شعبہ میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے ایک سمجھوتہ کرے گا۔مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے کے سمجھوتہ کے مسودے کو منظوری دی گئی۔ اس سمجھوتے پر آبی وسائل، ندیوں کے فروغ، گنگا کے تحفظ کی وزارت اور ہنگری کے داخلی امور کی وزارت کے مابین دستخط کئے جائیں گے ۔اس سمجھوتے کے توسط سے پینے کے پانی کی فراہمی میں سدھار اور آبپاشی کی جدید تکنیک کے استعمال اور خشک سالی اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے کی تدابیر کی جائیں گی تاکہ لوگ سماجی اور اقتصادی طور پر مضبوط ہوسکیں۔ آبی وسائل کے شعبہ میں تعاون کے سلسلے میں ہندستان اور ہنگری کے مابین یہ پہلا سمجھوتہ ہوگا۔مرکزی حکومت نے روس فیدریشن کے ساتھ دورخی تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز پیش کی گئی۔اس سے روس کے ساتھ باہمی تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔دونوں ملکوں کے درمیان کاروبار اور معاشی تعلقات کادائرہ بھی بڑھایا جاسکے گا۔ہندوستان اور روس کے کاروباری تعلقات بہت گہرے ہیں اور دونوں ملک برکس کے بھی ممبر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT