Wednesday , January 23 2019

جموں میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

جموں ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جموں کے مضافات میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والدین نے جھاجر کوئلی پولیس اسٹیشن میں یہ شکایت درج کروائی کہ پھیلن منڈل کا ایک نوجوان کپور راج نے ان کی دختر کی اس وقت عصمت ریزی کردی جب وہ اپنے مکان میں تنہا تھی ۔ کپور اپنے دوست کے مکان گیا ہوا تھا جہاں پر یہ لڑکی مکان میں تنہا تھی ۔ افراد خاندان کی مکان واپسی کے بعد لڑکی نے اس واقعہ سے مطلع کیا ۔ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد کپور راج کو کل جموں سے گرفتار کرلیا ۔ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT