Thursday , January 18 2018
Home / سیاسیات / جموں میں پانچویں مرحلہ کی رائے دہی کیلئے انتخابی مہم کااختتام

جموں میں پانچویں مرحلہ کی رائے دہی کیلئے انتخابی مہم کااختتام

جموں 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ابتدائی چار مراحل میں کثیر تعداد میں رائے دہندوں کے ووٹ ڈالنے کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلہ کیلئے انتخابی مہم کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ یہاں پانچویں مرحلہ میں 20 ڈسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ 20 نشستوں کیلئے ہونے والی رائے دہی میں کئی اہم امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ

جموں 18 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ابتدائی چار مراحل میں کثیر تعداد میں رائے دہندوں کے ووٹ ڈالنے کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلہ کیلئے انتخابی مہم کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ یہاں پانچویں مرحلہ میں 20 ڈسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ 20 نشستوں کیلئے ہونے والی رائے دہی میں کئی اہم امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوسکتا ہے جن میں ڈپٹی چیف منسٹر تارا چند بھی شامل ہیں۔ جمو ضلع کے ارنیا سحری علاقہ میں 27 نومبر کو ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے باوجود ریاست میں انتہائی شدت کے ساتھ چلائی گئی انتخابی مہم غیر متاثر رہی ہے ۔ اس حملہ میں جملہ 12 افراد ہالک ہوگئے تھے ۔ 20 ڈسمبر کو جن 20 حلقوں میں رائے دہی ہونے والی ہے ان میں ڈپٹی چیف منسٹر تارا چند کا حلقہ بھی شامل ہے ۔

اس کے علاوہ ریاستی وزرا شام لال شرما ‘ رمن بھلہ ‘ منوہر لال شرما ‘ اجئے سدھوترا ‘ سابق ایم پی و وزرا لال سنگھ ‘ طالب حسین ( بی جے پی ) اور جتیندر بابو سنگھ و سابق ڈپٹی اسپیکر حیدر ملک بھی ان امیدوروں میں شامل ہیں جن کی سیاسی قسمت کا رائے دہی میں فیصلہ ہونے والا ہے ۔ یہ نشستیں جموں ‘ راجوری اور کٹھوا اضلاع میں ہیں ۔الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ 12 امیدواروں نے کل آخری دن اپنے پرچہ جات نامزدگی واپس لے لئے تھے اسطرح اب 213 امیدوار میدان میں ہیں ۔ چونکہ وادی کشمیر میں سابقہ مراحل کی بہ نسبت اس بار زیادہ تناسب میں رائے دہی ہوئی ہے اس لئے یہ امید کی جا رہی ہے کہ جموں میں بھی زیادہ تناسب سے رائے دہی ہوسکتی ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر جموںو کشمیر اومنگ نرولہ نے بتایا کہ پانچویں مرحلہ کیلئے انتخابی مہم کا آج شام 4 بجے اختتام عمل میں آیا ۔ یہ پرامن مہم رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرتے ہوئے ووٹ ڈالیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT