Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / جموں میں پاکستانی سرحد پر بی ایس ایف کے مزید 2,000 سپاہی تعینات

جموں میں پاکستانی سرحد پر بی ایس ایف کے مزید 2,000 سپاہی تعینات

نئی دہلی۔ 20؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ دراندازی کی کوششوں کا پتہ چلانے کے لئے حکومت ہند نے پاکستان سے متصل جموں کی سرحد پر بی ایس ایف کو 2,000 اضافی سپاہیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ خصوصی نگرانی بھی رکھی جائے گی۔ اہم آلات کی تنصیب کے ذریعہ دراندازی کی کوششوں کا پتہ چلایا جائے گا۔ پاکستان سے متصل سرحد پر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے بی ایس ایف کے جوان دیگر فوجی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں نے کہا کہ سرحدی چوکیوں کی نقشہ بندی نہایت ہی اہم ہوتی ہے جو دراندازی کے لئے حساس نوعیت رکھتی ہے۔ اس کو روکنے کے لئے زائد چوکسی کی ضرورت ہے۔ اس لئے فوج کو مزید تعینات کیا گیا ہے۔ سرحدوں پر کڑی نگرانی کے لئے عصری آلات نصب کئے جارہے ہیں۔ ایسے آلات نصب ہورہے ہیں جن کی مدد سے راست اور دن دونوں وقت دراندازوں پر نظر رکھی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT