Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جموں میں پاکستانی فائرنگ ‘بی ایس ایف کانسٹیبل ہلاک

جموں میں پاکستانی فائرنگ ‘بی ایس ایف کانسٹیبل ہلاک

جموں ، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کامـ) جموں وکشمیر کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بی ایس ایف کا ایک کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا ہے ۔ مہلوک کانسٹیبل کی شناخت برجندر بہادر سنگھ ساکنہ ضلع بلیا اترپردیش کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ بی ایس ایف ترجمان نے بتایا ‘رات دو بجے پاکستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرحد پر لگی باڑھ کے نزدیک مامور کانسٹیبل برجندر بہادر شدید زخمی ہوا’۔ انہوں نے بتایا ‘برجندر بہادر کو پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ طبی مرکز پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا’۔ ترجمان نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ نصف شب سے جمعہ کی صبح تک جاری رہا۔ انہوں نے بتایا ‘گولیوں کے تبادلے میں برجندر بہادر کے علاوہ کسی دوسرے اہلکار یا سرحدی دیہاتی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی رینجرز کی جانب سے ہلکے و خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا ‘تاہم ہمارے جوان سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں’۔

TOPPOPULARRECENT