Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / جموں میں پاکستان کی سمت سے سرنگ کا انکشاف : بی ایس ایف

جموں میں پاکستان کی سمت سے سرنگ کا انکشاف : بی ایس ایف

جموں ۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)نے آج 14 فیٹ طویل سرنگ کا پتہ چلایا جو بین الاقوامی سرحد کے پاس پاکستانی سمت سے کھودی جارہی تھی اور یہاں ارنیا سیکٹر میں ایسا اسٹور بے نقاب کیا جو جنگ کی حالتوں میں ہوتا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق زیرتعمیر سرنگ دمانا کے قریب وکرم اور پٹیل چوکیوں کے درمیان بین الاقوامی سرحد کے پاس صفائی مہم کے دوران معلوم ہوئی ۔ اس سرنگ سے اشارہ ملتا ہے کہ مسلح درانداز کا وجود ہے جو یہاں سے واپس فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اس طرح کی سرنگوں کا پتہ چلانے کیلئے خصوصی مہم پاکستان کی جانب سے حالیہ سرحد پار گولہ باری کے تناظر میں سرحد کے پاس شروع کی گئی تھی۔پاکستانی شلباری میں جانی نقصان ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT