Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / جموں میں گرفتار نوید یعقوب کی دہلی منتقلی

جموں میں گرفتار نوید یعقوب کی دہلی منتقلی

جموں ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں میں گرفتار پاکستانی دہشت گرد محمد نوید یعقوب کو آج مزید پوچھ گچھ کیلئے جموں سے نئی دہلی لایا گیا۔ اُن کے لائی  ڈیٹکٹر ٹسٹ کا بھی امکان ہے ۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ نوید کو جموں میں میراں صاحب میں مشترکہ پوچھ گچھ مرکز منتقل کیا گیا۔ وہاں سے اسے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ٹیم نے نئی دہلی منتقل کیا ہے۔ این آئی اے سربراہ شرد کمار کل جموں پہونچ کر لشکر طیبہ کے پاکستان دہشت گرد نوید سے پوچھ گچھ کی۔ اسے گزشتہ ہفتہ بی ایس ایف کی ایک بس پر حملہ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ دن میں 11 بجکر 30 منٹ کو یہاں پہونچنے کے فوری بعد شرد کمار جوائنٹ انٹراگیشن سنٹر میراں صاحب پہونچے۔ یہ علاقہ شہر کے مضافات میں واقع ہے۔ انہوں نے نوید سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد وہ ضلع اودھم پور کے لئے روانہ ہوئے۔ جہاں دو بی ایس ایف جوان اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ کمار نے اودھم پور کے اس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں چہارشنبہ کو دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں سے بات چیت کی اور بس کا معائنہ کیا۔ اس بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT