Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / جموں میں 6 دن بعد فائرنگ بند

جموں میں 6 دن بعد فائرنگ بند

جموں ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھ دن بعد ارنیا سیکٹر کی بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ بند ہوئی ہے اور یہاں فائرنگ کی خلاف ورزی کا پاکستانی فورسیس کی جانب سے کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ عہدیداروں یہ تفصیلات فراہم کرنے کے علاوہ کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ہنوز بند رکھا گیا ہے تاکہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ارنیا سیکٹر کے بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے کسی فائرنگ کا گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ عہدیداروں کے بموجب گزشتہ 6 دنوں کے دوران پاکستانی فورسیس کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان اور ایک خاتون کے علاوہ 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک مندر اور مختلف مکانات کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ اس دوران رات کے اوقات میں ہونے والی فائرنگ میں کئی جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ رات پرامن انداز میں گذری ہے اور کوئی فائرنگ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

TOPPOPULARRECENT