Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / جموں وکشمیر حکومت کے پوسٹر میں خاتون علحدگی پسند لیڈر کی تصویر

جموں وکشمیر حکومت کے پوسٹر میں خاتون علحدگی پسند لیڈر کی تصویر

سرینگر ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر حکومت کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جب ’’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘‘ مہم کے ایک پوسٹر پر جیل میں محروس علحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی کی تصویر چیف منسٹر محبوبہ مفتی اور دیگر شخصیتوں کے ساتھ شائع کی گئی۔ اس پوسٹر کے ذریعہ ملک میں خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔ یہ پوسٹر جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقہ میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقدہ تقریب میں آویزاں کیا گیا۔ آسیہ اندرابی موافق پاکستان دختران ملت تنظیم کی سربراہ ہیں۔ اس پوسٹر میں انہیں مدرٹریسا، اندرگاندھی ، لتامنگیشکر، ثانیہ مرزا اور کرن بیدی کے علاوہ دیگر خواتین کے ساتھ دکھایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT