Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / جموں وکشمیر :مکان کی چھت گرنے سے 5 ہلاک اور 8 دیگر زخمی

جموں وکشمیر :مکان کی چھت گرنے سے 5 ہلاک اور 8 دیگر زخمی

جموں21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی میں گذشتہ شام ایک زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ریاسی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)طاہر سجاد بٹ نے بتایا کہ زیر تعمیر کچے مکان کی چھت گرنے کا واقعہ ٹھپ پناسہ نالہ نامی گاؤں میں پیش آیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کا ضلع اسپتال ریاستی اور جی ایم سی جموں میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے ۔ پولیس ذرائع نے واقعہ کے حوالے سے کہا ‘ٹھپ پناسہ نالہ میں ایک زیر تعمیر کچے رہائشی مکان کی چھیت اچانک گرآئی ۔ اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 8 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT