Wednesday , December 12 2018

جموں وکشمیر میں ریل خدمات کاآغاز

سرینگر، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کے ہڑتال کے پیش نظر صیانتی وجوہات سے کل ایک دن کے لئے ملتوی کی گئی ریل سروس آج پھر شروع کر دی گئی۔ ریلوے کے ایک اہلکار نے ‘یو این آئی’ کو بتایا کہ وادی کشمیر میں آج پھر سے تمام ٹرینوں کا کام شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد وادی کشمیر میں تمام ٹرینوں کی آمد ورفتشروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں اننت ناگ- قاضی کنڈ سے ہوتے ہوئے جموں میں بڈگام-سری نگر سے بانیہال کے درمیان تمام ٹرینیں چلیں گی۔ اس سال کے پہلے دو ہفتوں کے دوران جنوبی کشمیر میں پانچویں مرتبہ ٹرین خدمتمعطل کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT