Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار تنخواہ کاٹنے کے اعلان پر برہم

جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار تنخواہ کاٹنے کے اعلان پر برہم

سری نگر ، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس کے کچھ اہلکاروں نے اپنے محکمے کے اس اعلان کہ ‘تمام پولیس اہلکاروں کی ایک دن کی تنخواہ شہداء کے کنبوں کے لئے کاٹ دی جائے گی’پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے طرز پر ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے حق میں ایک کروڑ روپے کے ویلفیئر فنڈ کا مطالبہ کیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے کہا ہے کہ وہ شہداء کے کنبوں کو ایک دن کی تنخواہ دینے کے خلاف نہیں ہیں بلکہ یہ رقم ریاستی اور مرکزی سرکاروں کی طرف سے دیے جانے والے معاوضے کے اضافی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ‘شہید پولیس اہلکاروں کے کنبوں کو بھی اسی طرح معاوضہ دیا جانا چاہیے جیسے دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے شہداء کو دیا جارہا ہے ‘۔ پولیس اہلکاروں کی یہ ناراضگی جموں وکشمیر پولیس کے اس اعلان کہ ‘پولیس اہلکار شہداء کے کنبوں کے لئے اپنی ایک دن کی تنخواہ دیں گے ‘کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے ۔ وادی میں رواں برس مختلف جنگجویانہ واقعات میں 14 پولیس اہلکار اور 2 اسپیشل پولیس آفیسرس (ایس پی اوز)جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس عہدیداروں نے اپنے محکمہ کے فیصلے پر مایوسی اور ناراضگی کا اظہارکسی عوامی پلیٹ فارم پر نہیں بلکہ پیغام رسانی کی ایپلی کیشن ‘وٹس ایپ’ کے ایک گروپ میں کیا ہے ۔ لیکن پولیس اہلکاروں کے مابین ہونے والی گفتگو لیک ہوگئی ہے ۔ ایک پولیس اہلکار نے وٹس ایپ گروپ میں لکھا ہے ‘جموں وکشمیر پولیس ہیڈکوارٹرس کے ویلفیئر اکاونٹ میں بہت پیسے موجود ہیں۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT